۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا سید محمد ذکی حسن

حوزہ/ مدیر جعفری آبزرور ممبئی نے کہا کہ دشمنوں نے اپنے بہت سے بزرگوں کے باپ کے اسلام قبول نہ کرنے کی تاریخی حقیقت کو چھپانے کے لئے کل ایمان حضرت علی علیہ السلام کے والد ماجد کے ایمان کا انکار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر ممبئی کے مرکز میں واقع جوہو کی امام بارگاہ محفل مصطفی ص میں شب رحلت حضرت ابوطالب علیہ السلام کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے معروف خطیب مولانا سید محمد ذکی حسن صاحب مدیر جعفری آبزرور ممبئی نے محسن اسلام حضرت ابو طالب علیہ السلام کے ایمان پر علمی اور تاریخی دلائل پیش کئے ۔

مولانا نے بیان کیا کہ دشمنوں نے اپنے بہت سے بزرگوں کے باپ کے اسلام قبول نہ کرنے کی تاریخی حقیقت کو چھپانے کے لئے کل ایمان حضرت علی علیہ السلام کے والد ماجد کے ایمان کا انکار کیا، جبکہ ایمان و اسلام کے لانے کا تصور وہاں ہوتا ہے جہاں سابقہ کفر پایا جاتا ہو لیکن اگر انسان خاندانی اور پیدائشی طور پر صاحب ایمان ہو تو پھر اسلام و ایمان لانے کا سوال ہی بیجا ہے ۔

مولانا نے واضح کیا کہ اکیلے حضرت ابوطالب ع کی حمایت پیغمبر ص کا یہ اثر تھا کہ آنحضرت کو مکہ سے ہجرت نہیں کرنی پڑی لیکن محسن اسلام حضرت ابو طالب علیہ السلام کے دنیا سے رخصت ہوتے ہی حضور اکرم ص کو مکہ چھوڑنا پڑا ۔ حضرت ابوطالب علیہ السلام کی نصرت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا مقابلہ تمام مسلمان ملکر بھی نہیں کر سکتے ۔ اسی لئے آپ کا حق ہے کہ آپ کو محسن اسلام اور محسن پیغمبر کے نام سے یاد کیا جائے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .